ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پشاورمیں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید

 پشاور: متنی میں فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق پشاور کے علاقے متنی نوشہرہ کینٹ میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں ڈیوٹی پر مامور تین پولیس اہلکاروں کو ڈاکوں نے فائرنگ کا نشانہ بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی فائرنگ سے تینوں اہلکار زخمی ہوئے جن میں سے 2 اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جب کہ ایک زخمی اہلکار کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پولیس کے مطابق نامعلوم راہزنوں کے خلاف  مقدمہ درج کرکے ان کی گرفتاری  کے لیے کوششیں شروع کردی گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں