ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اب ضمنی نہیں نئے الیکشن ہی ہوں گے،شیخ رشید کا دعوی

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن کی بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے
پا گئے ہیں۔
اپنے آفیشل اکاونٹ پر شیخ رشید نے لکھا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ، نئے الیکشن کمیشن اور
نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں، صرف
فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈالر 250 کا، بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرادے گا۔
اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے، نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے نہ باہر
سے بلانے کے قابل ہیں، اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ، جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔

بحران سری لنکا سے لبنان عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے، ان ہی دنوں میں یورپ میں
4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں