ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ مگ 21 حادثے کا شکار، 2 پائلٹ ہلاک

نئی دہلی: بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران راجستھان میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے کے باعث طیارے میں سوار دونوں تمام پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق انڈین ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجستھان کے ضلع برمیر میں جمعرات کی شب حادثے کا شکار ہوا، جس کے نتیجے میں دو پائلٹ لقمہ اجل بن گئے۔

طیارے نے راجستھان کی اترلئی ایئربیس سے رات 9 بج کر 10 منٹ پر تربیتی پرواز کا آغاز کیا اور کچھ ہی دیر بعد ضلع برمیر کے بیمدا گاؤں کے قریب گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق مگ 21 کے زمین سے ٹکراتے ہی زور دار دھماکہ ہوا اور طیارے میں آگ بھڑک اٹھی۔

حادثے کی اطلاع ملتی ہی پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن شروع کیا، دوسری جانب بھارتی فضائیہ نے طیارہ حادثے کی تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔

منبع: ایکسپریس نیوز

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں