ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ حکمت عملی 11 استعفی منظور

اتحادی حکومت نے پنجاب کی وزارت اعلی جانے کے بعد تحریک انصاف کے خلاف جارحانہ
حکمت عملی پر عملدرآمد شروع کر دیا ہے. پہلے مرحلے میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز
اشرف نے پی ٹی آئی کے 11 مستعفی ممبران قومی اسمبلی کے استعفے قبول کر لیے ہیں۔
قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کی جانب سے استعفوں کی منظوری کا نوٹی فیکیشن جاری کر دیا۔

پی ڈی ایم سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف عوامی مہم چلائے گی

اسپیکر قومی اسمبلی نے ممبران قومی اسمبلی علی محمد خان (NA-22)، فصل محمد خان (NA-24)،
شوکت علی (NA-31)، فخر زمان خان (NA-45)، فرخ حبیب (NA-108)، اعجاز احمد شاہ (NA-118)،
جمیل احمد خان (NA-237)، محمد اکرم چیمہ (NA-239)، عبدل شکور شاد (NA-246)،
ڈاکٹر مہر انساء شیریں مزاری (مختص نشست) اور شندانہ گلزار خان (مختص نشست) کے استعفے منظور
کیے ہیں۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے 11 اپریل 2022 کو اپنی
نشستوں سے استعفے دیے تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں