ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جعفر طیار ملیر میں‌ زہریلی نمکو،کیچ اپ اور آئس کریم کی فیکٹری

کراچی کے عوام کو مضر صحت نمکو، کیچ اپ اور آئس کریم کھلائے جانے کا انکشاف ہوا ہے.
ملیر کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی میں محکمہ خوراک نے بڑی کارروائی کی ہے. نمکو کیچ اپ
اور آئس کریم کی فیکڑیوں پر چھاپہ مار کر 7 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا.
ایک ہی گودام میں تین فیکٹریاں کام کر رہی تھیں فیکٹری میں رکھے ڈرمز سے مضرصحت کیمیکل
بھی پکڑا گیا.
سندھ فوڈ اتھارٹی کے مطابق نمکو، کیچ اپ اور آئس کریم کے نام پر عرصہ دراز سے شہریوں‌
کو زہر کھلایا جارہا تھا.
ڈپٹی ڈائریکٹر شاہ زیب شیخ کے مطابق فیکٹری میں زائد المعیاد مضر صحت کیمیکل اور حلال اشیاء
میں غیر معیاری کھانے کی اشیاء استعمال کرنے کا بھی انکشاف ہوا ہے.
سندھ فوڈ اتھارٹی نے تینوں فیکٹریوں پر مجموعی طور پر سات لاکھ روپے جرمانہ عائد کرکے
فیکٹریوں کو سیل کردیا ہے.

No related posts.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں