ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ڈوبنے والی تینوں بچیوں کی لاشیں برآمد

کوئٹہ : چاغی کے علاقے دشتگورانکی ندی سے 3 بچیوں کی لاشیں برآمد کر لی گئیں ۔

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال ہے اور لوگوں کا بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہورہا ہے۔ ہر طرف تباہی ہی تباہی ہے اور المناک واقعات پیش آرہے ہیں۔

چاغی کے علاقے دشتگورانکی ندی سے تین بچیوں کی لاشیں برآمد ہوئیں۔ تینوں بچیاں برساتی پانی میں بہہ کر ندی میں گرنے سے جاں بحق ہوئیں۔ تینوں بچیوں کی لاشیں نکال کر ہسپتال پہنچا دی گئیں۔

بچیوں کی عمر 15،13،11سال ہے۔ تینوں آپس میں رشتہ دار تھیں جو ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش میں ندی میں گر گئیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں