ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹیکس چوری: بہت ممکن ہے کہ شکیرا کو جیل کی ہوا کھانی پڑ جائے

اسپین میں، ٹیکس چوری کے الزام میں، معروف  کولمبئین  گلوکارہ شکیرا کے لئے 8 سالہ 2 ماہ کی سزائے قید طلب کر لی گئی ہے۔

روزنامہ لا پرنسا لاطینا کے مطابق ہسپانوی  اٹارنیوں نے کہا ہے کہ ، 2012۔2014 کے سالوں میں 14،5 ملین یورو مالیت کی ٹیکس چوری کے الزام میں، شکیرا کو 8 سال 2 ماہ کی سزائے قید سنائی جا سکتی ہے۔

اطلاع کے مطابق ٹیکس چوری  کے دعوے میں شاکرہ کی طرف سے مفاہمت کو مستردکئے جانے کے بعد مقدمے کی پہلی پیشی میں اٹارنی، شکیرا کے لئے سزائے قید کے ساتھ ساتھ 23 ملین یورو سے زائد جرمانہ بھی طلب کر سکتا ہے۔

شکیرا نے کل جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ وہ   مفاہمت  کرنے کی بجائے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے عدالت میں پیش ہوں گی۔

بارسیلونا عدالت نے ماہِ مئی کی پیشی میں، شاکرہ کے اعتراضات کو مسترد کر کے 6 مختلف الزامات کے ساتھ مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا تھا۔

واضح رہے کہ شکیرا پر الزام ہے کہ انہوں نے 2012 سے 2014 میں اسپین میں قیام کے دوران دولت  کو ٹیکس ہیون ممالک میں چھُپا کر14،5 ملین یورو ٹیکس چوری کیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں