ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

شمالی وزیرستان میں مسجد پر فائرنگ 3 افراد جاں بحق

شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں نامعلوم افراد نے مسجد پر فائرنگ کردی گولیاں لگنے سے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ تحصیل دتہ خیل کے علاقے محمد خیل میں کی گئی۔ جان بحق افراد میں یاسر، تاج مالی خان اور محمد نواز شامل ہیں۔
جاں بحق افراد کی لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال میران شاہ منتقل کی گئیں۔ شمالی وزیرستان میں فائرنگ اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پھر سے بہت زیادہ بڑھ چکے ہیں۔
بڑھتے ہوئے فائرنگ کے واقعات پر علاقے کے عمائدین احتجاج بھی کرچکے ہیں لیکن سیکیورٹی فورسز ٹارگٹ کلنگ کے واقعات روکنے میں ناکام دیکھائی دیتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں