ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری

 اسلام آ باد: بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فضائیہ کی امدادی کارروائیاں جاری، ہیلی کاپٹرز نے 16,995 پاؤنڈ سے زائد امدادی سامان سیلاب سے متاثرہ علاقوں تک پہنچایا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق امدادی سامان میں آٹا، گھی، چینی، دالیں، چائے اور ادویات شامل، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے کہا  ہے کہ نامساعد موسمی حالات کے باوجود پاک فضائیہ کے اہلکار متاثرہ افراد کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد فراہم کرنے کے لیے انتھک جدوجہد کر رہے ہیں،پاک فضائیہ کے متعلقہ شعبے بلوچستان کے سیلاب  زدہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کے لیے ھر ممکن کوشش کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں