ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دریائے راوی میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کیا جائے، انڈس واٹر کمشنر کا بھارت کو مراسلہ

 لاہور: انڈس واٹر کمشنر مہرعلی شاہ نے بھارتی ہم منصب اے کے پال کو ہنگامی مراسلے میں کہا ہے کہ دریائے راوی میں پانی کی اصل صورتحال سے متعلق فوری آگاہ کیا جائے۔   

 

انہوں نے مراسلہ میں کہا کہ معلوم ہوا ہے کہ دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا ریلہ داخل ہوچکا ہے، گورداسپور کے علاقے میں ہائی الرٹ جاری ہوچکا ہے۔

انڈس واٹر کمشنرنے اپنے بھارتی ہم منصب سے کہا کہ انسانی زندگیاں بچانے کیلئے ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، دریائے راوی میں کتنا پانی آنے کا امکان ہے ،اعداد و شمار دیے جائیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں