ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

عالمی مارکیٹ میں واضح کمی لیکن پاکستان میں‌ پیٹرول صرف ساڑھے تین روپے سستا

تجربہ کار سیاستدانوں‌کی حکومت نے عوام کے ساتھ ایک بار پھر ہاتھ کر دیا. عالمی مارکیٹ
میں‌تیل کی قیمتوں‌ میں‌ کمی کا فائدہ مہنگائی کے ستائے ہوئے لوگوں پر منتقل نہیں‌ کیا گیا.

حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں محض ساڑھے 3 روپے کمی کا اعلان کر کے عوام
کے زخموں‌ پر نمک چھڑک دیا ہے.
وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین کردیا
گیا ہے جن کا اطالق رات بارہ بجے سے ہوگا۔

وزارت خزانہ کے مطابق آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول تین روپے پانچ پیسے فی لیٹر سستا،
لائٹ ڈیزل 12 پیسے فی لیٹر سستا کردیا گیا ہے۔
حکومت نے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8.95 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت
میں4.62 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کردیا.
عوام کا کہنا ہے حکومت کو پیٹرول کی قیمت بڑھانے میں‌ بہت جلدی تھی اور اب جب عالمی
مارکیٹ میں‌ قیمتیں‌ کم ہو رہی ہیں‌ لیکن جس رفتار سے اضافہ کیا گیا تھا اس رفتار سے کمی
نہیں‌ کی جارہی ہے.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں