ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیپرا میں کراچی کیلئے بجلی 57 پیسے مہنگی کرنے کی حکومتی درخواست پر سماعت مکمل

اسلام آ باد: نیپرا نے کے الیکٹرک کے بجلی ٹیرف میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست پر سماعت مکمل کرلی، اعدادوشمار کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کیا جائے گا۔

سماعت میں جوائنٹ سیکرٹری پاور ڈویژن محفوظ بھٹی نے موقف اختیار کیا کے الیکٹرک کا ٹیرف ملک کی دیگر بجلی کمپنیوں سے کم ہے اور اس اضافے کے باوجود کیالیکٹرک صارفین کو3.98 روپے فی یونٹ سبسڈی ملے گی۔

نیپرا حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت کیالیکٹرک کا اوسط ٹیرف 25.52 روپے فی یونٹ ہے،مجوزہ اضافے کی صورت میں اوسط ٹیرف 26.08 روپے فی یونٹ ہوجائیگا۔

واضح رہے کہ ٹیرف میں اضافے کی درخواست وفاقی حکومت نے جمع کرائی تھی۔ یاد رہے کہ 28 جولائی کو جون کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیپرا نے پاور ٹیرف میں اضافے کی منظوری دیتے ہوئے کیالیکڑک کیلئیبجلی 11 روپے 37 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی تھی۔

اس فیصلے سے کراچی والوں پر 22 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں