ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے، وزیراعظم

اسلام آباد : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف چارج شیٹ ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پر بیان میں کہا کہ پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ عمران نیازی کے خلاف آئین کی خلاف ورزی، غلط بیان حلفی جمع کرانے اورغیرملکی فنڈ قبول کرنے کی چارج شیٹ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر ثابت ہوا کہ عمران خان سرٹیفائیڈ جھوٹے ہیں، قوم کو ان کی سیاست کے مضمرات پر غور کرنا چاہیے جو غیر ملکیوں کی فنڈنگ سے چلائی جاتی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں