ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایشیا کپ کا شیڈول جاری پاکستان بھارت کا دبئی میں ٹکراؤ

رواں ماہ کے آخر میں یواے ای میں شروع ہونے والے ایشیا کپ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ روایتی حریف پاکستان اور بھارت اٹھائیس اگست کو دبئی میں ایک دوسرے پر جھپٹیں گے۔
کرکٹ فینز ہو جائیں تیار کیونکہ اب وکٹیں اڑیں گی اور چلیں گے بلے کے وار باولرز کے چھکے چھڑائے جائیں گے۔ ایشیا کپ کا گروپ اے میں پاکستان بھارت ہوگا۔ اٹھائیس اگست کو دبئی میں گمسان کا رن پڑے گا۔ قومی ٹیم دوسرا گروپ میچ دو ستمبر کو کھیلے گی۔
کوالیفائیر ٹیم سے شارجہ میں دو دو ہاتھ ہوں گے۔ گروپ مرحلے سے چار ٹیمیں آگے جائیں گی یہاں بھی پاک بھارت کے ٹکراؤ کا امکان ہے۔ سپر فور سے ٹاپ دو ٹیمیں گیارہ ستمبر کو فائنل کھیلیں گی۔ طویل عرصہ بعد کرکٹ شائقین کو بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں