ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خانہ کعبہ کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا دی گئیں

مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے اطراف لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئیں۔

حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے مطابق کعبتہ اللہ کے اردگرد لگائی گئی رکاوٹیں ہٹا دی گئی ہیں۔ رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث نصب کی گئی تھیں۔

سعودی حکام نے کہا کہ اب زائرین حجر اسود کو چھو سکیں گے اور بوسہ بھی دے سکیں گے ، اس کے علاوہ زائرین حطیم میں نوافل بھی ادا کرسکیں گے،خانہ کعبہ کے ارگرد رکاوٹوں کو حرمین شریفین امورکے نگراں ادارے کے صدر شیخ عبدالرحمن السدیس کے حکم پرہٹایا گیا۔

واضح رہے کہ خانہ کعبہ کے اطراف رکاوٹیں ڈھائی سال قبل کورونا کے باعث لگائی گئی تھیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں