ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان سے دبئی جانے والے مسافر طیارے میں آتشزدگی، جانی نقصان نہیں ہوا

لاہور: پاکستان کے علامہ اقبال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے دبئی جانے والے مسافر  طیارے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

نجی ٹی وی کے مطابق طیارے میں آتشزدگی کا واقعہ لاہور کے بین الاقوامی ائرپورٹ سے اُڑان بھرنے والے نجی ائرلائن کے طیارے کے ساتھ پیش آیا۔

ذرائع کے مطابق جہاز کے انجن میں آگ بھڑکنے پر پائلٹ نے مہارت سے لاہور ائرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرائی، جس کے بعد مسافر طیارے سے بحفاظت نکلنے میں کامیاب رہے۔ نجی ایئرلائن نے دوسرے طیارے کے ذریعے مسافروں کو اماراتی ریاست دبئی روانہ کردیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں