ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکا2 اہلکار شہید

کراچی کے علاقے گارڈن کے پولیس ہیڈ کوارٹر میں دستی بم دھماکے سے 2 پولیس اہلکار
جاں بحق اور ایک اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق دھماکا ہیڈ کوارٹر میں ہوا جہاں مبینہ طور پر غفلت کے دوران
ایک دستی بم پھٹ گیا۔
چالیس سالہ پولیس اہلکار شہزاد اور 45 سالہ صابر جاں بحق، کانسٹیبل علی گوہر، کوت انچارج
سب انسپکٹر سعید زخمی ہوئے۔

کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ سندھ کے ڈی آئی جی آصف اعجاز واقعہ کے فوری بعد پہنچ گئے۔
ڈی آئی جی آصف اعجاز شیخ کے مطابق گارڈن پولیس ہیڈ کوارٹر کے اسلحہ خانے سے
پولیس اہلکاروں نے دو دستی بم باہر نکالے تھے کہ ان میں سے ایک کی جان نکل گئی
جس سے زوردار دھماکہ ہوا۔
یہ کوت ایسی جگہ پر ہے جہاں دہشت گردی کا کوئی عنصر ظاہر نہیں ہوسکتا۔
اس اسلحے کا معائنہ کوت کے اندر ہی ہونا چاہیے تھا اہلکاروں نے دستی بم باہر کیوں
نکالے، اس امر کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
آصف اعجاز شیخ نے تصدیق کی کہ 2 اہلکار جاں بحق اور دو زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے
والا صابر کانسٹیبل بطور موچی کام کرتا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں