ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تاجروں سے بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکس وصولی ختم کرنے کا حکومتی فیصلہ

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے تاجروں کے بجلی کے بلوں میں شامل ٹیکس وصولی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق تاجروں کے بجلی بلوں میں شامل ٹیکس وصولی ختم کرنے کا فیصلہ مسلم لیگ ن کی اعلیٰ قیادت کے کہنے پر کیا گیا ہے۔ بجلی بلوں کے ساتھ ٹیکس وصولی سے سالانہ 30 ارب روپے کا ٹیکس حاصل ہونا تھا تاہم اب 30ارب روپے کا اضافی ٹیکس دوسرے شعبوں پر مزید ٹیکس لگا کر پورا کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ذرائع کے مطابق دوسرے شعبوں پر ٹیکس صدارتی آرڈیننس کے ذریعے لگایا جائے گا۔

یاد رہےکہ بجلی کے بلوں کے ذریعے 6 ہزار روپے ٹیکس وصولی پر تاجروں کی جانب سے ملک گیر شدید احتجاج جاری تھا، جس پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے ٹوئٹر بیان کے ذریعے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل سے ٹیکس واپس  لینے کی اپیل کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں