ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا

پاکستان تحریک انصاف نے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کردیا ہے. چیف
الیکشن کمیشن کی جانب سے فارن فنڈنگ کیس کا تحریک انصاف کے خلاف فیصلہ آنے
پر ریفرنس دائر کرنے کا کہا گیا تھا.
ڈاکٹر بابر اعوان کی طرف سے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں
دائر کیے گئے ریفرنس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر جان بوجھ کر
بدانتظامی کر رہے ہیں اور آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو عہدے سے ہٹایا جائے. گزشتہ ماہ پی ڈی ایم وفد
نے چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کی تھی جس میں چیف الیکشن کمیشن پر ممنوعہ فنڈنگ
کا فیصلہ جلد سنانے کے لیے دباؤ ڈالا گیا۔
ملاقات کے چند روز کے بعد ہی ممنوعہ فنڈنگ کا فیصلہ سنا دیا گیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں