ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ٹورنامنٹ، پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو ہرا دیا

 برمنگھم: انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کے مابین کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے سکاٹ لینڈ کو دو کے مقابلے میں تین گول سے شکست دیدی۔

کامن ویلتھ گیمز کا آغاز 28جولائی سے انگلینڈ کے شہر برمنگھم میں ہوچکا ہیجس میں کانٹے دار مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔

یونیورسٹی آف برمنگھم ہاکی اینڈ سکواش سینٹر میں کھیلے گئے پول اے کے میچ میں پاکستان اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے تھیں جس میں گرین شرٹس نے سکاٹ لینڈ کو سخت مقابلے کے بعد 2-3گول سے ہرا دیا۔

 پاکستان کی جانب سے 22ویں منٹ میں افراز حکیم نے, 23ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے جبکہ کھیل کے آخری لمحات میں رومان خان نے فیلڈ گول سکور کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔

سکاٹ لینڈ کی جانب سے 9ویں منٹ میں کیمرون گولڈن,38ویں منٹ میں اسٹروان واکر نے گول سکور کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں