ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

دس سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

رائے ونڈ: پنجاب کے علاقے رائے ونڈ میں پولیس نے 10 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

رائے ونڈ پولیس کے مطابق ملزم ساجد نے بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی تو بچے نے شور مچادیا جس پر اہل علاقے نے اُسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔

اے ایس پی رائیونڈ بلال محمود سلہری نے بتایا کہ پولیس نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا، جس کے بعد اب اُس سے مزید تحقیقات کی جائیں گی۔

ایس پی صدر حسن جاوید بھٹی نے کہا کہ بچوں کیساتھ جنسی زیادتی میں ملوث ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں، ملزم کو مضبوط چالان کے ساتھ عدالت میں پیش کر کے قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں