ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ملک بھر میں بارشوں سے 552 افراد جاں بحق ہوئے، این ڈی ایم اے

people died

اسلام آباد: حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں 552 افراد جاں بحق جبکہ 628 زخمی ہوئے، تقریبا 50 ہزار مکانات کو نقصان پہنچاہے۔

این ڈی ایم اے نے بارشوں کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان کی تفصیل جاری کر دی جس میں بتایا گیا ہے کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں کے باعث مختلف واقعات میں تین اموات رپورٹ ہوئیں جب کہ ملک بھر میں سیلاب، بارشوں کے سبب اموات کی کل تعداد 552 اور زخمیوں کی تعداد 628 ہوگئی ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق سیلاب اور بارشوں کے باعث 49778 مکانات کو نقصان پہنچا، ملک بھر میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، وزیر اعظم نے ریلیف سرگرمیوں کی نگرانی کے لیے اعلی سطح کمیٹی تشکیل دے دی۔

سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کے لیے فی کس 10 لاکھ کے امدادی چیک کی ترسیل جاری ہے، این ڈی ایم اے نے لسبیلہ کے لیے مزید امدادی سامان روانہ کردیا ہے، امدادی سامان میں خیمے، ترپالیں اور جنریٹرز شامل ہیں، فلاحی تنظیموں کی جانب سے لسبیلہ اور کوئٹہ کے متاثرین کو راشن کی فراہمی جاری ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں