ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان: اسمبلی ممبر پر مسلح حملہ، 4 افراد ہلاک

پاکستان ، صوبہ خیبر پختونخوا کے اسمبلی ممبر ملک لیاقت علی خان پر مسلح حملے میں 4 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

قومی ذرائع ابلاغ کے مطابق سابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت ‘پاکستان تحریک انصاف پارٹی’ کے خیبر پختونخوا اسمبلی ممبر ملک لیاقت علی خان پر ، افغانستان کے ساتھ سرحدی علاقے، لوئر دیر  میں مسلح حملہ کیا گیا۔

حملے میں اسمبلی ممبر لیاقت علی خان کا بھائی، بھتیجا ، ایک پولیس اہلکار اور ایک جینڈر میری اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔

لیاقت علی خان کو بھی شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعے کی تحقیقات شروع کروا دی گئی ہیں۔

تاحال کسی نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں