ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں ہندو نوجوان کی درخت سے لکٹی ہوئی لاش برآمد

فوٹو فائلفوٹو فائل

 کراچی: صفورا چورنگی کے قریب نو عمر ہندو لڑکے کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش برآمد ہوئی، متوفی نے پھندا لگاکر خودکشی کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز صفورا چورنگی پر رم جھم ٹاور کے سامنے سے ایک لڑکے کی درخت سے لٹکی ہوئی لاش ملی ، اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا۔

ایس ایچ او ملیر کینٹ انسپکٹر فیصل لطیف کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 14 سالہ رمیش ولد بوٹو کے نام سے ہوئی، جو ہندو مذہب سے تعلق رکھتا تھا۔

پولیس نے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا ہے کہ اس نوجوان نے مبینہ طور پر بلند اور بڑے درخت پر چڑھ کر پھندا لگا کر خود کشی کی ہے۔

پولیس انسپکٹر کا کہنا ہے کہ اس کے پاس سے ایک پرچی بھی ملی ہے جس میں اس نے اپنی مادری زبان میں بتایا ہے کہ وہ خودکشی کررہا ہے۔

Hindu-postHindu-post

انہوں نے بتایا کہ متوفی جمعہ کی دوپہر سے گھر سے غائب تھا جبکہ گذشتہ روز اس کے گھر والوں نے گمشدگی کی درخواست بھی سچل تھانے میں کروائی تھی۔

پولیس کے مطابق متوفی گھر سے ناراض ہو کر نکلا تھا، اسکیم 33 کا رہائشی نوجوان رمیش کمار سعدی ٹاؤن میں پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔

ApplicationApplication

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں