ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک

کابل : اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمر خالد خراسانی بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اے پی ایس حملے کا ماسٹر مائنڈ عمرخالد خراسانی افغانستان کے صوبے پکتیکا میں بم دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ دھماکے میں عمرخالد کے دو ساتھی مفتی حسن اورحافظ دولت بھی ہلاک ہوئے۔

کالعدم ٹی ٹی پی ذرائع نے عمر خالد خراسانی اور دو کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ کالعدم ٹی ٹی پی کے تینوں کمانڈرز افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں گاڑی پر  سفر کر رہے تھے کہ ان کی گاڑی لینڈ مائن سے ٹکرا گئی۔

ٹی ٹی پی ترجمان نے ہلاکت کی تصدیق کردی، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن اور حافظ دولت بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق عمر خالد خراسانی کا شمارٹی ٹی پی اہم کمانڈروں میں کیا جاتا تھا، عمر خالد خراسانی اے پی ایس پشاور پر حملے کے ماسٹر مائنڈ بھی سمجھے جاتے تھے، ہلاک ہونے والوں میں مفتی حسن عمر خالد خراسانی کے داماد تھے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں