ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کردیا ہے، خواجہ آصف

 

اسلام آباد:وفاقی وزیر  برائے دفاع خواجہ آصف کا کہناہے کہ اقتدار کی محرومی نے عمران کو پاگل کردیا ہے، اقتدار نا پائیدار چیز ہےہمیشہ کسی کے پاس نہیں رہتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاک فوج کو ٹارگٹ کرکےعمران خان   اورحواری پاکستان دشمن ایجنڈےپر کام کر رہے ہیں، اختلاف کرنا حق ہے مگر اداروں پر حملہ کرنا،بغاوت کی ترغیب دیناملک دشمنی ہے۔

وفاقی وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے لوگ ملک دشمن پالیسی کو عام کرنے کے لیےجھوٹ کا سہارا لے رہے ہیں،  ملک دشمن کسی بھی ایجنڈے کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں