ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سوشل میڈیا پر وائرل ننھے بیٹر کی بالآخر محمد یوسف سے ملاقات ہوگئی

 لاہور: سوشل میڈیا پر وائرل ننھے بیٹر کی بالآخر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد یوسف سے ملاقات ہوگئی ہے۔

 گزشتہ دنوں پاکستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے ایک بچے کی بیٹنگ کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں سے اس کا نمبر مانگا تھا۔

 محمد یوسف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا تھا کہ اس بچے کو کوئی جانتا ہے؟ اگر کسی کے پاس اس کا کانٹیکٹ نمبر یا ڈیٹیل ہو تو ضرور بھیجیں۔

 تاہم کم عمر بیٹر نے گزشتہ روز سابق کپتان اور لیجنڈ محمد یوسف سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ نیٹ پر بیٹنگ کی اس دوران قومی ٹیم کے بیٹنگ کوچ نے اسے ٹپس بھی دیں۔

سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے محمد یوسف نے کہا کہ ‘چھوٹی سی عمرمیں بیٹ اسپیڈ اور ہینڈ، آئی کارڈینیشن اچھی تھی، ہم نے اپنے بچوں کو وہ چیزیں سکھانی ہیں کہ آگے چل کر وہ ہر فارمیٹ کھیل سکے۔

 انہوں نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے یہی آگے چل کر ملک کا نام روشن کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں