ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ہمارے خلاف پروپیگنڈا کرنے والے بیرونی سازش کے اعلیٰ کار ہیں،  عمران خان

اسلام آباد:چیئرمین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی )   عمران خان کا کہنا ہے کہ  ہمارے خلاف وسازش وہ لوگ کررہے ہیں جو بیرونی سازش کے اعلیٰ کار ہیں، ملک کی سب سے بڑی جماعت کو فوج کے خلاف کھڑا کیا جار ہاہے ، اس سے بڑی سازش کیا ہوگی؟

قوم سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ فارن فنڈنگ کیس میں کچھ بھی نہیں ہے ، ساری تفصیلات الیکشن کمیشن میں پیش کیں ہیں لیکن پھر بھی سارا نزلہ ہم پر گرایا جارہا ہے.

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی وفاق کی علامت ہے ، آج بھی سب سے زیادہ ووٹ بینک ہمارے پاس ہے، ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم نے بھر پور دھاندلی کی لیکن پھر بھی ناکام رہے ہیں،ممنوعہ فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں مجھے نااہل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ تمام جماعتوں کا آڈٹ ایک ساتھ کیا جائے، تحفے سب کو ملتے ہیں ، لیکن احتساب کسی کابھی نہیں کیا گیا، صرف پی ٹی آئی والوں  کے خلاف سازش کرنے کیلیے جھوٹی سازشیں کیں جارہی ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں