ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایران نے خلیج بصرہ میں پیٹرول اسمگلر بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا

ایران نے خلیج بصرہ میں پیٹرول اسمگلنگ کرنے والے بحری جہاز کو تحویل میں لے لیا ہے۔

ایران سرکاری ٹیلی ویژن چینل کی خبر کے مطابق صوبہ ہرمزگان کے عدالتی سربراہ مجتبیٰ قہرمانی نے  کہا ہے کہ خلیج بصرہ کے جزیرہ قشم کے کھُلے سمندر میں پیٹرول سے لدے بحری جہاز کی نشاندہی کے بعد آپریشن کیا گیا ہے۔

قہرمانی نے کہا ہے کہ سرحدی محافظوں کے آپریشن میں 2 لاکھ 77 ہزار لیٹر پیٹرول کو تحویل میں اور جہاز کے 12 رکنی عملے کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

قہرمانی نے جہاز کی ملکیت اور عملے کی قومیت کے بارے میں کوئی معلومات فراہم نہیں کیں۔

واضح رہے کہ ایران میں اسمگلر ،حکومت کی اعانتی  پیٹرول مصنوعات  کوغیر قانونی طریقوں سے  بیرونِ ملک فروخت کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں