ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، مگر کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں، مگر کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ وزرا زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزرا صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا،حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔

سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے،45 دن بہت اہم ہیں۔غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں، کے پی کے کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد،راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔

ٹوئٹر بیان میں انہوں نے اعلان کیا کہ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں