ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی ختم

 اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں کاروباری اوقات پر عائد پابندی کو ختم کردیا گیا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ گیارہ اگست سے کاروباری بندش کے اوقات سے عائد پابندی کو ختم کردیا گیا ہے، جس کے بعد تمام کاروبار اور دکانوں کو رات گئے تک کھلنے کی اجازت ہوگی۔

انہوں نے بتایا کہ ریسٹورنٹس میں ڈائننگ کے اوقات سے بھی پابندی ختم کر دی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے حکومتی احکامات کے بعد توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے اسلام آباد کی مارکیٹیں، دکانیں، کاروبار اور تجارتی مراکز رات کو جلد بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں