الجزائر نے استنبول کے لئے پروازوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
الجزائر وزارت رسل و رسائل کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق دارالحکومت الجزائر کے ساتھ ساتھ انابہ، قسطنطین اور واہران شہروں سے استنبول کے لئے ہفتہ وار پروازوں کی کُل تعداد کو 7 سے بڑھا کر 14 کر دیا گیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ قدم صدر عبدالمجید تیبون کے، فضائی رسل و رسائل کو فروغ دینے سے متعلقہ، فیصلے کے دائرہ کار میں اٹھایا گیا ہے اور استنبول کے علاوہ تیونس اور قطر کے لئے بھی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ صدر تیبون نے 31 جولائی کو جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ترکی، الجزائر کے اہم ترین سرمایہ کاروں میں سے ایک ہے اور دونوں ممالک کے باہمی تعلقات میں تاریخی روابط کا بھی بڑا دخل ہے۔