متنازع مصنف سلمان رشدی پر امریکہ میں ایک لیکچر کے دوران حملہ کیا گیا، وہ مغربی نیویارک میں منعقدہ ایک سیمینار میں لیکچر دے رہے تھے کہ اچانک ان پر حملہ کر دیا گیا۔
معلومات کے مطابق جب وہ چوتکوا انسٹی ٹیوٹ میں اسٹیج پر لیکچر دینے جا رہے تھے، اسی وقت ایک شخص نے ان پر مکے مارنا شروع کر دیے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ سلمان رشدی پر 1988 سے ایران میں پابندی عائد ہے ، ان کو واجب القتل قرار دیا گیا ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک شخص کو سٹیج پر بھاگتے ہوئے دیکھا۔ آن لائن پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ شرکاء واقعہ کے فوراً بعد سٹیج پر پہنچ رہے ہیں۔ حملہ آور کو جائے وقوعہ پر موجود لوگوں نے روک لیا تھا۔ مسٹر رشدی کی حالت فی الحال معلوم نہیں ہے۔