ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ایمن الظواہری کی لاش کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا، طالبان  ترجمان

کابل: طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد  نے کہا ہے کہ ایمن الظواہری کی لاش کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا، معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ تحریک الظواہری کی لاش تک پہنچنے میں ناکام رہی، کیونکہ اب تک اس کا کوئی سراغ نہیں ملا اور طالبان کو اس جگہ پر ان کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔

طالبان ترجمان نے کہا کہ اس کیس کی مختلف جہتیں ہیں، تحقیقات ہو رہی ہیں جنہیں مکمل ہونے پر ہم نتائج کا اعلان کریں گے، الظواہری کے گھر کو نشانہ بنانے والے میزائل نے سب کچھ تباہ کر دیا، مذکورہ علاقہ بہت محفوظ ہے اور عام طور پر اس کا معائنہ نہیں کیا جاتا۔

ذبیح اللہ مجاہد نے امریکا کی طرف سے کیے گئے آپریشن کو دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کے منفی نتائج برآمد ہوں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں