ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

جنوبی کوریا کا  لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ،پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب

جنوبی کوریا کا ایک لڑاکا طیارہ ملک کے مغربی پانیوں میں گر کر تباہ ہوگیا تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق جنوبی کوریائی فضائیہ کا ایف۔4ای لڑاکا طیارہ مقامی وقت کے مطا بق دوپہر تقریبا 12بجکر 20منٹ (پاکستانی وقت کے مطابق صبح 8بجکر20منٹ) پر ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا۔

 حادثے سے قبل، لڑاکا طیارہ دارالحکومت سیول سے 35 کلومیٹر جنوب میں سوون میں اپنے اڈے پر واپس جا رہا تھا۔ دو پائلٹ بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہوگئے اور اب تک کسی شہری کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ فضائیہ نے واقعے کی اصل وجہ جاننے کے لیے ایک ٹیم تشکیل دیدی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں