ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کا مزید 40 ارب کے نئے ٹیکس لگانے کا فیصلہ

لارج ٹیکس پیئرز کراچی آفس نے ریونیو وصولی میں بڑاسنگ میل عبور کرلیا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 4 شعبوں پر مزید 40 ارب روپے ٹیکس کا بوجھ ڈالنے کے لیے منی بجٹ پر کام شروع کردیا۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میںبتایا گیا ہے کہ ایف بی آر ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق فرٹیلائزر، شوگر، تمباکو اور ٹیکسٹائل کے شعبے پر مزید ٹیکسز عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

ایف بی آر ذرائع نے بتایا کہ ان چار بڑے سیکٹرز پر آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ اجلاس سے قبل منی بجٹ اور آرڈیننس کے ذریعے ٹیکسز عائد کیے جا سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر ان لینڈ ریونیو پالیسی ونگ منی بجٹ کے خدوخال پر کام کر رہا ہے، تاجروں کے بلوں سے فکسڈ ٹیکس ختم ہونے کے باعث ٹیکس اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ ٹیکس ختم ہونے والے 40 ارب روپے کے نقصان کو دوسرے طریقے سے پورا کیا جاسکے۔

ایف بی آر حکام کے مطابق منی بجٹ اور آئی ایم ایف پر بریفنگ کیلئے وزیراعظم آفس میں ہوگی اور پھر منظوری کے بعد جلد از جلد اقدامات کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں