ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کراچی میں داماد نے جائیداد کے تنازع پر ساس کو تیز دھار آلے سے قتل کردیا

 کراچی: شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں نشے کے عادی شخص نے جائیداد کے تنازع پر ساس کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کی صبح بلدیہ ٹاؤن کے علاقے سعید آباد میں امام بخاری مسجد کے قریب گھر کے اندر سے خاتون کی لاش ملی جسے تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کیا گیا۔

لاش کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ورکرز موقع پر پہنچ گئے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں مقتولہ کی شناخت بختون بی بی زوجہ نور محمد کے نام سے کی گئی جس کی عمر تقریباً پچاس برس تھی۔

مقتولہ کے شوہر نور محمد نے بتایا کہ اس کی اہلیہ کو اس کے داماد یار گل نے قتل کیا ہے، وہ نشے کا عادی ہے اور کافی عرصے سے جائیداد کا تنازع چل رہا تھا ، اسے متعدد مرتبہ سمجھایا لیکن وہ نہ مانا ، جمعرات کی صبح بھی وہ گھر آیا اور اپنی ساس سے جھگڑا کررہا تھا کہ اس دوران اس نے تیز دھار آلے کے وار کرکے بختون بی بی کو قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزم کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارنا شروع کردیے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں