اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑنے کا عمل عالمی معاہدوں کی خلاف ورزی ہے، ہندوستانی ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمارے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ زمین سیلاب کی زد میں آرہی ہے۔
زرداری نے بھارت کی طرف سے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی طرف سے پاکستانی دریائوں میں پانی چھوڑنے کا عمل انٹرنیشنل معاہدوں کی خلاف ورزی ہے۔
زردار ی نے کہا کہ بھارت کی اس ہٹ دھرمی کی وجہ سے ہمارے ہزاروں دیہات اور لاکھوں ایکڑ زمین سیلاب کی زد میں آرہی ہے، بھارت کے ان اوچھے ہتھکنڈوں کے خلاف ہر فورم پر جائیں گے۔