ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پی آئی اے نے یوم آزادی پر کرایوں میں رعایت دینے کا اعلان کردیا

کراچی: پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی پر قومی فضائی کمپنی پاکستان انٹرنیشنل ائرلائنز (پی آئی اے) نے مسافروں کو بڑی رعایت دینے کا اعلان کردیا۔

پی آئی اے نے کل اتوار ے روز 14 اگست یوم آزادی پاکستان کے  موقع پر اندرون ملک سفر پر کرایوں میں 14 فیصد ڈسکاؤنٹ دینے کا اعلان کردیا۔

 

ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ رعایت آزادی کے جشن میں پی آئی اے کی جانب سے ہم وطنوں کے لیے تحفہ ہے،  تاکہ وہ جشن آزادی اپنے پیاروں کے ساتھ ملک کے اندر جہاں منانا چاہیں دل کھول کر منائیں۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم وطن عزیز میں عید اور جشن آزادی سمیت خوشیوں کے مختلف مواقع پر ہمیشہ اپنے مسافروں کے لیے تحفے کے طور پر ہر سال رعایت کا اعلان کرتے ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں