ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اسلام آباد میں سیلفی بناتے ہوئے طالبہ گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق

 اسلام آباد: قائداعظم یونیورسٹی ہاسٹل میں کزن سے ملنے کے لیے آئی طالبہ سٹرک پر سیلفی بناتے ہوئے گاڑی کی زد میں جاں بحق ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ سیکریٹریٹ پولیس کے مطابق ساہیوال سے آئی مہمان طالبہ قائد اعظم یونیورسٹی میں زیر تعلیم اپنی کزن سائرہ سے ملنے یونیورسٹی ہاسٹل آئی تھی۔

پولیس کے مطابق دونوں یونیورسٹی کے قریب ہی واقع سڑک کے درمیان میں کھڑی ہوکرسیلفی بنارہی تھیں کہ اچانک کولڈڈرنکس سے گاڑی ان پر چڑھ گئی۔

ایس ایچ او تھانہ سیکریٹریٹ اشفاق نے بتایاکہ ڈرائیور نے لڑکیوں کو بچانے کی کوشش کی مگر گاڑی بے قابو ہوکرالٹ گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ساہیوال کی رہائشی لڑکی اداوہ طارق گاڑی  کے نیچے آنے سے جابحق ہوئی۔

انہوں نے بتایا کہ جاں بحق طالبہ کی میت اوراس کی زخمی کزن سائرہ کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں