ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

خیبرپختونخوا حکومت کا آج سے اسکول کھولنے کا اعلان

 پشاور: خیبرپختونخوا کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد اسکولوں کی اکتیس اگست تک تعطیلات کے حوالے سے اہم فیصلہ کرلیا۔

خیبرپختونخواہ حکومت نے محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد تعلیمی اداروں کو پندرہ اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں کیا گیا۔

واضح رہے کہ محکمہ تعلیم کے پی کے نے 2 روز قبل تعطیلات کی 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں