ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فہد مصطفیٰ سندھ پولیس کے ایس پی بن گئے

پاکستان فلمز، ڈرامہ،اسٹیج کے معروف اداکار فہد مصطفٰی کو پولیس کے اعزازی خطاب سے نوازا
دیاگیا۔ فلم قائداعظم زندہ باد میں فہد مصطفیٰ کےایس ایچ او گلاب کے کردار کو بے حد مقبولیت ملی
اور ان کے کردار کو سراہتے ہوئے یوم آزادی کے موقع پر اداکار کو ان کی اس کارکردگی پر سندھ
پولیس کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے سنٹرل پولیس آفس کراچی میں ایک سادہ و
پروقار تقریب کے دوران اعزازی خطاب سے نوازا گیا ہے۔
نبیل قریشی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم میں اداکار نے اپنےکردار کے ذریعے بدعنوانی، رشوت
ستانی اور دیگر سماجی برائیوں سے پردہ اٹھانے کے علاوہ عوام میں سندھ پولیس کے مثبت کردار کو
بھی اجاگر کرنے کی کوشش کی اور پولیس کی اچھی کارکردگی کو عوام‌ کے سامنے لائے۔

آئی جی سندھ سے ملاقات میں فہد مصطفیٰ نے سندھ پولیس کی کارکردگی اور بہترین نتائج کےحوالے
سے اپنی قیمتی تجاویز شیئر کیں۔۔۔اس اہم موقع پر فہدمصطفیٰ کا کہنا تھا کہ آج مجھے یقین ہے کہ گلاب
نے اپنے سارے بڑے خوابوں کو حاصل کر لیا ہے۔
انہوں نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ یوم آزادی کے موقع پر
مجھے پولیس کے اعزازی خطاب سے نوازنا میرے باعث مسرت اور افتخار ہے۔

The post فہد مصطفیٰ سندھ پولیس کے ایس پی بن گئے appeared first on Khabarwalay.

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں