ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئینگے، وفاقی وزیر

لاہور: وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے کہاہے کہ نوازشریف ستمبر میں پاکستان آئیں گے، ایک بات یاد رکھیں پارٹی قائد میاں نواز شریف کو جیل نہیں جانے دیں گے۔

میاں جاوید لطیف  نے کہا کہ غیر ملکی کمپنیوں نے عمران خان کو فنڈنگ کیوں کی؟ اسپتال کو دی گئی رقم پی ٹی آئی کے اکائونٹ میں کیسے ٹرانسفر ہو گئی؟

وفاقی وزیر  کا کہنا تھاعمران خان کس حقیقی آزادی کی بات کررہیہیں۔ حقیقی آزادی تو ہمیں 75سال پہلے مل چکی ہے، عمران خان جیسے کردار مختلف ادوار میں اپنا کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ  عمران خا ن جیسے لوگو ں کی وجہ سے ہم وہ مقاصد حاصل نہیں کرسکے جو کرسکتے تھے۔پاکستان بنانے والوں کو غدار قرار دیا گیا، پاکستان کے اندھیرے دور کرنے والے کو ہائی جیکر بنا دیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ قائد ملت لیاقت علی خان کو گولی لگی لیکن آج تک کچھ معلوم نہیں ہوا، مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کو غدار کہا گیا، ایوب خان مادر ملت کا الیکشن چرا کر اقتدار پر قابض ہوئے، نواز شریف کو ہائی جیکر بنا کر سزا دی گئی، پوری دنیا نے بعد میں مانا کہ ہائی جیکنگ کا الزام غلط تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں