ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

چھ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

بورے والا: چھ سالہ معصوم بچی کو اغوا،زیادتی اور قتل کے بعد تالاب میں پھینکنے والا سفاک ملزم تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کرلیا۔

پوسٹ مارٹم ابتدائی رپورٹ میں بچی سے زیادتی اور جنسی تشدد ثابت ہوگیا۔

ملزم بچی کا پھوپھی زاد بھائی ہے،تفصیلات کے مطابق بورے والا کے نواحی گاوں 265/ ای بی میں دو روز قبل فیکٹری ملازم محمد امجد کی چھ سالہ معصوم بچی ایمان فاطمہ کے اغوا کے بعد اسکی نعش 12 گھنٹے بعد گاوں کے تالاب سے مل گئی تھی ۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق بچی سے زیادتی اور اسکے جسم کو نوچنے کے نشانات پائے گئے ہیں پولیس نے گزشتہ روز ایجنسیوں کی رپورٹس پر بچی کے پھوپھی زاد بھائی سفیان علی جوکہ اسی گھر میں رہتا تھا اسے حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی تو ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔

 ملزم کا والد فوت ہونے کے بعد اسکی والدہ اور دیگر بہن بھائی اپنے ماموں امجد کے گھر میں رہ رہے تھے ملزم کی عمر 16 سال ہے معلوم ہوا ہے وقوعہ کے روز بچی گھر سے دوکان پر کاپی لینے گئی تو ملزم بھی اسکے پیچھے چلا گیا اور اسے اٹھا کر ویرانے میں لے جاکر اس نے یہ گھناونا کھیل کھیلا اور واپس گھر آکر گھر والوں کے ہمراہ اسے تلاش کرتا رہا پولیس نے ملزم سے مزید تحقیقات کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں