ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

آج ترکی عالمی پلیٹ فارم میں اثر رسوخ کا حامل ملک ہے، صدر ایردوان

صدر رجب طیب ایردوان  کا کہنا ہے کہ "آج قومی  مفادات کا اقوام متحدہ اور نیٹو سمیت ہر پلیٹ فارم پر دفاع کرنے والا ، اس کے نتائج حاصل کرنے والا اور موثر ڈپلومیسی کرنے والا ترکیہ سب کے سامنے ہے۔

صدر و آک پارٹی کے رہنما   جناب ایردوان نے دارالحکومت انقرہ میں  اپنی سیاسی جماعت کے مرکزی دفتر میں  ضلعی صدور کے اجلاس میں شرکت کی ۔

 انہوں نے بتایا کہ ترکی   کٹھن ترین حالات میں بھی ترقی کرنے کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہے،  عصر حاضر میں  ترقی اور انسانی امداد میں دنیا بھر کے لیے مثال ےتشکیل دینے والا ایک ترکی  سب کے سامنے ہے۔  آج  اپنی قومی سلامتی کے لیے  اندرون و بیرون ملک  کسی سے اجازت لیے بغیر  آپریشن کرنے والا، مضبوط فوج کے مالک  ترکی  کا وجود  پایا جاتا ہے۔

آج تعلیم سے لیکر توانائی تک،  مواصلات سے حفظان صحت تک  ،  دفاعی صنعت سے لیکر ٹیکنالوجی تک   غرضیکہ ہر شعبے  میں تاریخ و داستانیں   رقم کرنے والا اور رشک کی نظروں سے دیکھا جانےو الا ترکی سب کے سامنے ہے۔   بے شک یہ کامیابیاں ہم سب کی مرہون منت ہیں۔

 

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں