ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

حکومت کے مذاکرات صرف انتخابات کیلیے ہوں گے، فواد چودھری

اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری نے کہا ہے کہ انتخابات کو مؤخر کرنا غیر آئینی ہے، مذاکرات اگر ہوں گے تو صرف انتخابات کے لیے ہوں گے کوئی بیک ڈور بات چیت نہیں کریں گے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ پی ٹی آئی اجلاس میں متفقہ طور پر شہباز گل کے معاملے پر مذمت کی گئی، مخالفین کوشش میں ہیں کہ انہیں اغوا کرکے پمز پہنچادیا جائے، انہیں ٹارچر کرنے کی کوشش ہورہی ہے، شہباز گل کو یوم عاشور پر گرفتار کیا گیا، عمران خان نے شیری مزاری کو ہدایت دی ہے اس معاملے کو پوری دنیا میں اٹھایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ رانا ثنا اللہ نے روایت ڈالی ہے کہ بچوں اور خواتین پر تشدد کیا جائے، ہم نے فیصلہ کیا ہے جمعرات کو ملک بھر میں آزادی صحافت کا دن منایا جائے گا، تحریک انصاف آزدای صحافت کے لیے باہر نکلے گی، اسی طرح کوشش کی جارہی ہے کہ عدلیہ کو تقسیم کیا جائے اسی لیے ہم پیر کو عدلیہ کی آزادی کا دن منائیں گے۔

فواد چودھری نے کہا ہے کہ عمران خان ملک بھر میں جلسے کریں گے، حکومت کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، عمران خان 10 ستمبر تک ملک گیر دورے کریں گے، 19 اگست کو کراچی اور 20 اگست کو حیدر آباد میں عمران خان جلسوں کا آغاز کریں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں