ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سرکاری اسکیم کے حجاج کو  سبسڈی کی رقوم واپس کرنے کا عمل شروع

اسلام آباد: سرکاری سکیم کے حجاج کرام کی وطن واپسی مکمل ہونے کے ساتھ ہی حسب وعدہ فی کس ڈیڑھ لاکھ روپے حج سپورٹ فنڈ  کی رقوم واپس کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

 یہ بات وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ حج سپورٹ فنڈ  کی مد میں سرکاری حجاج کرام کو 5 ارب، 10 کروڑ، 73 لاکھ 50 ہزار روپے کی تقسیم کا عمل 17اگست  تا 31 اگست مکمل کر لیا جائے گا۔ 34 ہزار 49سرکاری حجاج (بشمول 2 ہزار اضافی حج کوٹہ)کو رقوم کی واپسی کی اطلاع بذریعہ موبائل SMS کی جائے گی۔

مفتی عبدالشکور نے سرکاری حجاج کرام کو ہدایت کی ہے کہ مقررہ وقت کے اندر اپنے متعلقہ بینک سے رابطہ کریں ۔ بینک کے عملہ کو موبائل میسج ، اصل شناختی کارڈ، اصل پاسپورٹ اور اصل بینک رسید دکھانا لازم ہو گا۔

 نامزد بینک حجاج کرام کی رقوم کی واپسی انکی سہولت کے مطابق بذریعہ بینک اکاونٹ، پے آرڈر یا نقد کی صورت میں ادا کرنے کے پابند ہیں۔

 اس سے قبل انہوں  نے کہا کہ مختصر وقت میں حج 2022 کے اعلی انتظامات کو ممکن بنایا ۔ اس سال حج کی نمایاں خصوصیات میں اسلام آباد ایئرپورٹ سے 15000 سے زائد سرکاری حجاج کو  “روٹ ٹو مکہ” کی سہولت ، مکہ مکرمہ میں 10 سال کے بعد حرم کے قریب ترین رہائش گاہیں  ، تمام حجاج کو حرم ٹرانسپورٹ 24/7 بلا تعطل  فراہمی، مدینہ منورہ میں تمام حجاج کو مرکزیہ میں 4 اور 5 سٹار ہوٹلوں کی فراہمی شامل ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں