ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان، مسافر بس اور ٹینکر کی خوفناک ٹکر، 20 مسافر لقمہ اجل

ملتان سکھر موٹروے پر بس  اور  آئل ٹینکر   کی ٹکر کے بعد آگ لگنے سے  20 مسافر جاں بحق  اور  6  زخمی ہو گئے۔

ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق تصادم ہوتے ہی بس کو آگ لگ گئی۔ حادثے کے فوراً بعد موٹروے ایم 5 کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ۔ اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس  اور امدادی ٹیمیں  جائے حادثہ کو پہنچ گئیں۔  

 ابتدائی اطلاعات کے مطابق پولیس نے جلتی بس سے کچھ مسافروں کو بحفاظت نکال لیا، بس میں تقریباً 25 افراد سوار تھے۔ بس میں لگی آگ بجھانے میں کئی گھنٹے لگے ۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ اتنی شدید تھی کہ کئی میل دور سے شعلے بلند ہوتے دکھائی دے رہے تھے۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر بیان میں بس حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں  حادثے میں 20 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھی اور رنجیدہ ہوں۔ میری دعائیں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں