ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پٹرول کی قیمت میں 6 روپے72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا ہے، جس کے مطابق  پٹرول 6.72 روپے فی لیٹر اور لائٹ ڈیزل 0.43 پیسے فی لیٹرمہنگا کردیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کا تیل1.67 روپے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل0.51 روپے فی لیٹر سستا کردیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہوگا ۔

وزارت خزانہ کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پٹرول کی قیمت227.19 روپے سے بڑھاکرکے233.91 روپے فی لیٹر،لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت191.32 روپے سے بڑھا کر191.75 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل آئل کی قیمت244.95 روپے سے کم کر کے244.44روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت201.07 روپے سے کم کرکے 199.40 روپے فی لیٹر کردی گئی ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں