ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

اماراتی پولیس نے ڈرائیوروں کو غلطیوں سے خبردار کردیا

دبئی: متحدہ عرب امارات کے محکمہ ٹریفک نے ڈرائیورز کو خبردار کیا ہے کہ گاڑی چلاتے ہوئے سڑک سے توجہ ہٹانے والی مصروفیات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ  دوران ڈرائیونگ کھانا پینا، سگریٹ نوشی، میک اپ کرنا، موبائل فون کا استعمال ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے۔ پولیس نے واضح کیا ہے کہ ڈرائیونگ کرتے ہوئے ہر ایسی حرکت جو ڈرائیور کی توجہ سڑک سے ہٹا دے اور ہر وہ سرگرمی جس سے نظرین سڑک سے ہٹ جائیں وہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

ابوظبی پولیس نے متنبہ کیا ہے کہ ڈرائیونگ کے دوران کھانا پینا، موبائل استعمال کرنا، میک اپ کرنا، سگریٹ نوشی اور دیگر سرگرمیوں میں لگ جانا جس سے توجہ سڑک سے ہٹ جائے وہ قابل جرمانہ ہے۔

قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کو 800 درہم جرمانہ اور 4پوانٹس کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں